کے الیکٹرک نے وزیر اعظم سے بھی وعدہ وفا نہیں کیا گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری

کورنگی، لانڈھی، سرجانی، اورنگی، گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، ایف سی ایریا ،ملیر سمیت دیگر علاقوں میں 12 سے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ

گلشن اقبال،گلستان جو ہر، ڈیفنس، نا ظم آباد، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگرمستثنیٰ علاقوں میں 6 سے8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
کے الیکٹرک انتظامیہ نے وزیراعظم سے بھی وعدہ وفا نہیں کیا اور گیس سپلائی میں اضافے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں خوف ناک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

4 دن گزرنے کے باجود بن قاسم پا ور پلانٹ میں فنی خرابی دور نہیں کی جاسکی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں علانیہ اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14گھنٹے جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں4سے8 گھنٹے کیلیے بجلی بند کی جارہی ہے۔ بن قاسم پاور پلانٹ میں 4 دن قبل فنی خرابی ہو ئی تھی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ 200 میگا واٹ کا شارٹ فال ہوا جس سے شہر میں ایک سے 3گھنٹے کی اضافی لوڈشیڈنگ کی جائے گی لیکن کر اچی میں گذشتہ4دن سے بے پناہ لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔


مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، گلشن معمار ، احسن آباد ، بلدیہ ٹاؤن ،ایف سی ایریا، ملیر، سمیت دیگر علاقوں میں 12 سے 14گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ مستثنیٰ علاقوں جن میں گلشن اقبال،گلستان جو ہر، ڈیفنس، نا ظم آباد، نارتھ نا ظم آبا د سمیت دیگر شامل ہیں، میں6 سے8 گھنٹے کے لیے لو ڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوںکی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سستی بجلی پر انحصار کر رہی ہے اور وزیر اعظم سے کیا گیا وعدہ بھی وفانہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ سندھ حکومت اورنہ وفا قی حکومت کسی کو خاطر میں نہیں لاتی۔ بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ابھی تک بن قاسم پاورپلا نٹ پر مرمت کا کام جا ری ہے ۔ شہر میں غیر علانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، چند علاقوں میں عارضی لوڈمنیجمنٹ کی جارہی ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق فنی خر ابی کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ نہ دی جائے۔
Load Next Story