میڈیاورکرزکوتنخواہوں کے کلیم کیلیے سپریم کورٹ ویب سائٹ پرپروفارماجاری ہوگا

حکومت حکومت ہوتی ہے، چاہے عبوری ہی ہو، چہف جسٹس

حکومت حکومت ہوتی ہے، چاہے عبوری ہی ہو، چیف جسٹس فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
عدالت عظمیٰ نے میڈیا ورکرزکو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔


چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ نے ازخودنوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ایک پروفارما بنا کر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر رہے ہیں۔

جہاں میڈیا ورکر پندرہ روز میں اپنا کلیم جمع کرا سکیں گے۔ ورکرزکے بقایا جات پر اداروں کو نوٹس جاری کریںگے۔اس دوران فیصل چوہدری ایڈوکیٹ نے کہاکہ نئی حکومت آ رہی ہے، نئی حکومت سابقہ حکومت کے بقایا جات ادا نہیں کرتی۔ چیف جسٹس نے کہا حکومت حکومت ہوتی ہے، چاہے عبوری ہی ہو۔
Load Next Story