شان کی ڈائریکشن میں کام کرنا خوش قسمتی ہے آمنہ ملک
فلم ’’سایہ ذوالجلال‘‘ میں اہم رول کر رہی ہوں، ماڈل واداکارہ کی گفتگو
فلم ’’سایہ ذوالجلال‘‘ میں اہم رول کر رہی ہوں، ماڈل واداکارہ کی گفتگو فوٹو: فائل
ماڈل واداکارہ آمنہ ملک نے کہا کہ شان کی ڈائریکشن میں کام کرنا میری خوش قسمتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ڈائریکٹر بھی باکمال ہیں، عکسبندی سے پہلے ہی ہر چیز کا پیپرورک کرکے آتے ہیں جس سے کسی کو بھی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ ان کی فلم ''سایہ ذوالجلال'' میں اہم رول کر رہی ہوں جس کے مطابق خود کو ڈھالا ہے تاکہ دیکھنے والوں کو حقیقت کا گمان ہو۔
انھوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی معیار کا پراجیکٹ ہے جو پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک نئی روایت کا آغاز کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ آمنہ ملک نے کہا کہ اسی طرح کی فلمیں ہی فلم ٹریڈ کے بحران کا حل ہیں جس کے لیے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو آگے آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا مذکورہ فلم کے علاوہ ایک پنجابی فلم کے مرکزی کردار کے لیے بات چیت چل رہی ہے جس میں اپنے کیرئیر کا یادگار رول کرونگی۔