آسٹریلیا نے لی مین کو نئی ذمہ داری سونپ دی

ڈیرن لی مین اکتوبر تک بطور مینٹور نیشنل پرفارمنس اسکواڈ طور پر کام کریں گے۔

ڈیرن لی مین اکتوبر تک بطور مینٹور نیشنل پرفارمنس اسکواڈ طور پر کام کریں گے۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے مستعفی ہیڈ کوچ ڈیرن لی مین کو نئی ذمہ داری سونپ دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیرن لی مین کو نئی ذمہ داری سونپ دی تاہم اب وہ اکتوبر تک بطور مینٹور نیشنل پرفارمنس اسکواڈ طور پر کام کریں گے۔


نیشنل پرفارمنس پروگرام کے ہیڈ کوچ ٹروئے کولی نے کہاکہ میری لی مین سے کافی اچھی بات ہوئی، وہ کوچنگ کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس پروگرام کیساتھ منسلک ہوں گے۔

یاد رہے کہ ڈیرن لی مین نے دورۂ جنوبی افریقہ کے دوران بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ذمہ داری سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Load Next Story