نئی نمبر پلیٹ نہ لگانیوالی موٹر سائیکلوں کیخلاف 21 اپریل سے کارروائی ہوگی
نیلی بتیاں، اپلائیڈ فار رجسٹریشن، فینسی نمبر پلیٹ اور جن گاڑیوں کے سیاہ شیشے ہوں ان کے خلاف بھی سخت مہم شروع کی جائے
نیلی بتیاں، اپلائیڈ فار رجسٹریشن، فینسی نمبر پلیٹ اور جن گاڑیوں کے سیاہ شیشے ہوں ان کے خلاف بھی سخت مہم شروع کی جائے فوٹو : ایکسپریس
کراچی پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موٹر سائیکلوں پر معیاری نمبر پلیٹ نصب کرنے کی مدت20 اپریل کو ختم ہو رہی ہے اور21 اپریل سے پولیس ایسی تمام موٹر سائیکلوں جن کی نمبر پلیٹ معیاری نہیں ہوگی۔
ان کے خلاف سخت مہم کا آغاز کردے گی لہٰذا ایسے تمام شہری جنھوں نے اپنی موٹر سائیکلوں پر ابھی تک معیاری نمبر پلیٹ نصب نہیں کرائی ہیں وہ فوری جلد از جلد نصب کرالیں، ترجمان نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام شبیر شیخ نے اس ضمن میں ہدایات جاری کی ہیں کہ جن گاڑیوں پر نیلی بتیاں، اپلائیڈ فار رجسٹریشن (AFR)، فینسی نمبر پلیٹ اور جن گاڑیوں کے سیاہ شیشے ہوں ان کے خلاف بھی سخت مہم شروع کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔