نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے آرمی چیف
جدیدمہارت حاصل کریں،طلبا سے بات چیت، آرمی چیف ایک طالبہ کیساتھ شطرنج بھی کھیلی۔
جدیدمہارت حاصل کریں،طلبا سے بات چیت، آرمی چیف ایک طالبہ کیساتھ شطرنج بھی کھیلی۔ فوٹو : آئی این پی
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبا وطالبات نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔ آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔