نوازشریف کے خلاف توہین عدالت درخواست سماعت کیلیے منظور
عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور نے درخواست مسترد کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے
نیاز انقلابی کی نوازشریف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن پر فریقوں سے جواب طلب۔ فوٹو : فائل
SAN FRANCISCO:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے میں توہین عدالت کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلیے منظور کرلی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواست اعتراضات دور کیے جانے کے بعد منظورکی گئی۔ درخواست گزار عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس میاں گل حسن پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے خرم نوازگنڈا پورکی درخواست مسترد کردی تھی جس کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی گئی۔ جسٹس عامر فاروق نے مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت درخواست پر فریقوں سے جواب طلب کرلیا۔