قائد آباد میں دیوار گرنے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے
دیوار کو ٹکرمارنیوالاٹر ک ڈرائیور فرار،ٹریفک حادثے کا زخمی اسپتال میں چل بسا
دیوار کو ٹکرمارنیوالاٹر ک ڈرائیور فرار،ٹریفک حادثے کا زخمی اسپتال میں چل بسا فوٹو فائل
ISLAMABAD:
لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں گراؤنڈ کی دیوار گرنے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے ۔
دیوار کو ٹکر مار کر گرانے والا ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق لانڈھی شیر پاؤ کالونی اسٹار گراؤنڈ کی دیوار گرنے سے 10 سالہ امجدہ دختر زاول خان موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ شدید زخمی ہونے والا متوفیہ کا بھائی 12 سالہ مہناز علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں بہن بھائی گراؤنڈ کی دیوار کے قریب بیٹھے تھے کہ ایک شہزور ٹرک نے ریورس کرتے ہوئے دیوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی دب گئے، ذمے دار ڈرائیور موقع سے ٹرک سمیت فرار ہوگیا ،بہن بھائی کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں ، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی شخص نے دوران علاج دم توڑ دیا،رامسوامی میں واقع رہائشی عمارت کی تیسری منزل کی گیلری میںکھڑا ہوا 6 سال فیضان دیوار سمیت بلندی سے گر کر ہلاک ہوگیا۔