توقیرصادق باقاعدہ طورپراشتہاری قراردائمی وارنٹ جاری
ملزم جب اور جہاں ملے، گرفتارکرکے پیش کیا جائے، احتساب عدالت کا حکم
ملزم جب اور جہاں ملے، گرفتارکرکے پیش کیا جائے، احتساب عدالت کا حکم فوٹو ایکسپریس / فائل
احتساب عدالت نمبرایک کے جج شاہد نصیر نے 82ارب روپے کے اوگرا فراڈ کیس میں دبئی فرار ہونے والے مرکزی ملزم سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کو باقاعدہ اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم جب اور جہاں ملے اسے گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہارات بھی کمرہ عدالت کی دیوار،ملزم کے گھر کے دروازے اور قریبی چوراہے پر چسپاں کر دیے گئے ہیں ۔اس مقدمہ کے دیگر شریک ملزمان منصور مظفر، سابق رکن گیس اوگرا،جواد جمیل پر فرد جرم عائد کرنے کیلیے نوٹس جاری کرکے انھیں3مئی کو عدالت میں طلب کر لیا گیا ہے۔
ضمانت منسوخ ہونے پر ہائیکورٹ سے فرار ہونے والے ملزم میرکمال فرید بجارانی بھی سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت منظورکرا کے گزشتہ روز احتساب عدالت پہنچ گئے۔ عدالت نے انھیں بھی آئندہ تاریخ پر طلب کر لیا ہے۔ اس مقدمہ کے پانچویں ملزم سلیم شہزاد بھٹی کو باعزت بری کرنے کی درخواست کی سماعت آج جمعہ کو ہوگی۔