سنجھورو ٹریفک حادثات میں بچی سمیت3افراد جاں بحق2زخمی

کیریو بس اسٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 14سالہ نثاراور10سالہ سجادکوکچل دیا،گوٹھ واحد ڈنولاکھوکے رہائشی تھے۔

سنجھورو میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی سمیت3افراد جاں بحق،2زخمی۔ فوٹو فائل

سنجھورو میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں بچی سمیت3افراد جاں بحق،2زخمی۔ تفصیلات کے مطابق سنجھورو کے گائوں کیریو بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 14سالہ نثار احمد لاکھو اور 10سالہ سجاد احمد لاکھو کوکچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے،متوفین گوٹھ واحد ڈنو لاکھو کے رہائشی تھے،پولیس نے ٹریکٹر ڈارئیورسکندر علی بگٹی کو گرفتار کرلیا ہے۔


دوسرے واقعے میں سنجھورو کے گوٹھ زرین آباد حاجی شاہ کے قریب چنگچی رکشا اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جسکے نتیجے میں 7ماہ کی بچی شاہدہ دختر امتیاز شر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ چنچی میں سوار الھڈنو شر اور 7سالہ بچہ شاہنواز شر شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story