بنگلادیش افغان اسپن جوڑی سے خوفزدہ
مختصر ترین فارمیٹ میں افغانستان ایک خطرناک ٹیم ہے، مشفیق الرحیم
مختصر ترین فارمیٹ میں افغانستان ایک خطرناک ٹیم ہے، مشفیق الرحیم ۔ فوٹو : فائل
افغان اسپن جوڑی راشد خان اور مجیب الرحمان نے میدان میں اترنے سے قبل ہی بنگال ٹائیگرز کو خوف میں مبتلا کردیا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے ساتھی کھلاڑیوں کو راشد خان اور مجیب الرحمان سے تین میچز پر مشتمل ٹوئنٹی 20 سیریز میں محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ راشد بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پہلے ہی اپنی صلاحیتوں کی دھوم مچا چکے، وہاں انھوں نے 19 میں سے 12 شکار بنگلادیشی کھلاڑیوں کے کیے،ان میں شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم بھی شامل تھے۔
مشفیق الرحیم نے کہاکہ مختصر ترین فارمیٹ میں افغانستان ایک خطرناک ٹیم ہے، ان کے پاس بہت باصلاحیت کھلاڑی موجود اور ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔