حضرت علیؓ کا دور خلافت مسلمانوں کےلیے مشعل راہ ہےمقررین
حضور اکرم ؐ کو حضرت علی ؓ کی بہادری پر ناز تھا،شاہد غوری، مفتی اسلم نعیمی ودیگر
ضور اکرم ؐ کو حضرت علی ؓ کی بہادری پر ناز تھا،شاہد غوری، مفتی اسلم نعیمی ودیگر۔ فوٹو فائل
پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنماء محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ امیرالمومنین سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عدل کی بالادستی اور اعلیٰ انسانی اقدارکے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی آپؓ کا دورخلافت اور آپؓ زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے آپؓ نے خلافت کے منصب پر فائزہوکر ثابت کردیا کہ کسی بھی قسم کا نظام حکومت ا س وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کی بنیادوں میں جذبہ ایثار وقربانی شامل نہ ہو ورنہ فتنہ و فساد کا بازار گرم ہوگا،حکمراں حضرت علیؓ کے فلسفے پر چلتے ہوئے فیصلے کریں اور ایثار وقربانی کے جذبے کو اختیار کرتے ہوئے قانون کی بالادستی قائم کریں تو ملک سے دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنت میں سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،محمد شکیل قادری نے کہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی ساری زندگی حق کا پرچار کرنے اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں صرف کردی ،انھوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ سیدنا علی المرتضی ٰ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور عوام کی فلاح و بہبو د کے لیے جدوجہد کریں ،متحدہ علما محاذ پاکستان کے تحت منعقدہ محفل مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کی خلافت راشدہ کا دور تاریخ اسلام کا روشن ترین باب ہے۔
محفل مذاکرہ سے متحدہ علما محاذ کے چیئرمین مفتی اسلم نعیمی، مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین، مولانا انتظار الحق تھانوی ،تحریک اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ عبداللہ غازی،مسلم لیگ (ن)کے رہنمااسلم خٹک، تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، تنظیم العلما پاکستان کے رہنما مولانا قاری اللہ داد، محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری،علامہ آغا حسن صلاح الدین و دیگر نے خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ سرکار دوعالمؐ آپؓ کی شجاعت اور جوانمردی پرناز کرتے تھے ،حضرت علی کے یوم شہادت پر بھرپور اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کیا جائے ۔