ڈیفنس سے 3 ملزم گرفتار تاجر اور بیٹے کو اغوا کرنے والا ان کا ڈرائیور نکلا

24 اپریل کوتاجر عمر اور5سالہ شاہ ویز کو ملزمان نے اغواکرکے الگ الگ گاڑی میں لے جارہے تھے،پولیس سے مقابلہ ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کے2 ساتھی مقابلے میںمارے گئے،اغوا کاروں خیابان طارق میں تاجر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل پولیس نے ڈیفنس خیابان بدرمیں کارروائی کرتے ہوئے 3 مفرور اغوا کاروں کوگرفتارکرلیا۔

ایس ایس پی اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل عرفان بہادر کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے مخبر خاصکی اطلاع اور تکنیکی مدد سے ڈیفنس خیابان بدر میں کارروائی کرتے ہوئے3 مفرور اغوا کار محمدسجاد ولد ظفر اقبال،محمد حسنین ولد دفد حسین اور شرافت علی عرف سونو ولد خالد بھٹی کو گرفتار کر لیا ۔


ایس ایس پی کے مطابق گرفتار اغو کاروںنے اپنے 2ہلاک ساتھیوں کے ہمراہ 24 اپریل کو ڈیفنس فیز 8 خیابان طارق سے تاجر سید عمر احمد اور5 سالہ بیٹے شاہ ویز احمد کو اس وقت اغوا کار کرلیاجب وہ اپنے بیٹے کو صبح 8بجے گھر سے اسکول چھوڑنے کے لیے اپنی گاڑی میں سوار ہوئے تھے کہ اسی دوران اغوا کار سید عمر احمد اور ان کے کمسن بچے سید شاہ ویز کو گاڑی سمیت اغوا کیا اور اسی دوران مغوی سید شاہ ویز احمد کو دوسری گاڑی میں منتقل کیا اور اس کے والد کو بچے کی رہائی کے لیے 15 کروڑ روپے تاوان وصول کرنے کی ضرض سے رہائی دی ۔

درخشاں پولیس نے سی ویو دو دریا ولیج ہوٹل کے قریب ایک مشکوک گاڑی جس میں 2 اشخاص اور ایک بچہ سوار تھا جن کو درخشان پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو اغوا کاروں نے بچے کو گاڑی سے اتاردیا اور پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 اغوا کار موقع پر ہلاک ہو گئے جن کے خلاف ساحل تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 43/2018 درج کر لیا جس کی تفتیش اے وی سی سی منتقل کر دی گئی تھی۔

ایس ایس پی عرفان بہادرکے مطابق گرفتار اغوا کار سجاد نے بتایا کہ وہ مدعی مقدمہ کا ڈرائیورہے اس نے اپنے دیگر ہلاک وگرفتار ملزمان کے ساتھ اغوا کامنصوبہ بنایا تھا۔
Load Next Story