شکست کے بعد کنگز الیون کی اونر پریتی اور سہواگ میں لفظی جنگ

پلیئنگ الیون میں غیرضروری تبدیلی شکست کا سبب بنی جبکہ سہواگ انھیں قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائے، پریتی زنٹا

پلیئنگ الیون میں غیرضروری تبدیلی شکست کا سبب بنی جبکہ سہواگ انھیں قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائے، پریتی زنٹا۔ فوٹو: بی سی سی آئی

آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی اونر فلمسٹار پریتی زنٹا اور ٹیم کے مینٹور وریندرسہواگ میں راجستھان رائلز سے حالیہ شکست کے بعد لفظی جنگ شروع ہوگئی۔


پریتی زنٹا حالیہ میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں ٹیم کی شکست پرناراض تھیں،انھوں نے اس معاملے پر سہواگ سے رابطہ کیا، جنھوں نے کپتان ایشون کو ون ڈائون پر بھیجا اوریہ فیصلہ یکسر غلط ثابت ہوا تھا، پریتی کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں غیرضروری تبدیلی شکست کا سبب بنی جبکہ سہواگ انھیں قائل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائے۔

غالب امکان ہے کہ سہواگ سیزن کے اختتام پر ٹیم سے راستے جدا کرلیں گے۔ کنگز الیون سردست پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبرپر موجود اور اس کی پلے آف میں شرکت کو کوئی خطرہ نہیں ہے جب کہ ذرائع کے مطابق ٹیم کیمپ میں سب کچھ درست نہیں ہے۔
Load Next Story