سلیکٹرز کو بھولی بسری ویمن کرکٹرز کی پھر یاد آ گئی
جویریہ رئوف4اور نین عابدی ایک سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ منتخب۔
جویریہ رئوف4اور نین عابدی ایک سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ منتخب۔ فوٹو : فائل
سلیکٹرز کو بھولی بسری ویمن کرکٹرز کی پھر یاد آ گئی جب کہ جویریہ رئوف4اور نین عابدی ایک سال بعد ٹیم میں واپس آگئیں۔
ایشیا ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ کیلیے2 سینئر کرکٹرز کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، 32 سالہ نین عابدی اور 29سالہ جویریہ رئوف کو بھی ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔ نین عابدی نے جولائی 2017 کو سری لنکا کیخلاف لیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں آخری بار قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز پایا تھا، جویریہ رئوف کی 4 سال بعد واپسی ہوئی، وہ آخری مرتبہ 19 جنوری 2014 کو آئرلینڈ کیخلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئی تھیں۔
دونوں کرکٹرز کا انتخاب انٹر ڈپارٹمنٹل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا، ملائیشیا میں شیڈول ایونٹ کیلیے منتخب15 رکنی اسکواڈ کی قیادت بسمہٰ معروف کو سونپی گئی ہے، دیگر پلیئرز میں منیبہ صدیقی،ناہیدہ بی بی ، جویریہ رئوف، نین عابدی، عمائمہ سہیل، جویریہ ودود، سدرہ نواز، ندا راشد، کائنات امتیاز، ثنا میر، نشرہ سندھو، انعم امین، نتالیہ پرویز اور ڈیانا بیگ شامل ہیں۔ فریحہ محمود، رامین شمیم ، فضیلہ اخلاق اور عالیہ ریاض کو ریزروپلیئرز میں رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 3 سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، 6 ملکی ایونٹ میں پاکستان کے ساتھ بھارت، بنگلادیش، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ بھارتی بورڈ ہرمن پریت کور کی قیادت میں اپنے اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔