عالمی دباؤ پر پارلیمنٹ سے خطرناک قانون پاس ہونے والا ہے فضل الرحمن

قانون کے تحت اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگردقرارتنظیم یاشخص دہشتگرد ہی قرار پائے گا، سربراہ جے یو آئی (ف)

معیشت،دفاع اورپارلیمنٹ پردباؤہے،آزادی کیلیے جدوجہدکرناہو گی،مسجد کی عمارت کا افتتاح۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی امیراورپارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ بین الاقوامی اداروں کے دباؤپرپارلیمنٹ سے داخلی خودمختاری کے متصادم خطرناک قانون پاس ہونے والا ہے۔


منسٹر انکلیو میں عشروں بعد جامع مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے موقع پرافتتاحی تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ، معیشت اور دفاع غیروں کے دباؤ میں ہے۔ انھوں نے انکشاف کیا کہ عنقریب پارلیمنٹ ایک قانون پاس کرنے والی ہے جس کے تحت اقوام متحدہ کسی بھی تنظیم ،ادارے یا اس ادارے سے وابستہ کسی بھی فردکو اگر دہشت گرد قرار دے دے تو چاہے ہمارے ملک میں اس کیخلاف کوئی ثبوت نہ ہو لیکن اقوام متحدہ کے دباؤ کی وجہ سے ہمارا ملک اسے دہشت گرد ہی کہے گا اور اس کے ساتھ دہشت گرد کا معاملہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ ملک ہمارا ہے، قانون ساز ادارے موجود ہیں لیکن اگربین الاقوامی اداروں کی طرف سے کوئی ایسا قانون آجائے جو ہمارے داخلی قانون سے متصادم ہو تو پھر ہمارا داخلی قانون یہاں موثر نہیں ہوگا بلکہ بین الاقوامی قانون موثر ہوگا۔
Load Next Story