جامعہ اردو ایوننگ پروگرام کے داخلے کیلیے تاریخ میں توسیع
جامعہ کراچی میں رجسٹرڈ گریجویٹس کی نشستوں پر ہونے والے انتخابات ملتوی
داخلے کے وقت مطلوبہ تعلیمی سند کی تصدیق کے لیے500 روپے فیس وصول کی جائے گی. فوٹو: فائل
NEW DEHLI:
وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق کراچی کے کیمپسز میں4 سالہ بیچلر اور 2 سالہ ماسٹرز ایوننگ پروگرام کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں29 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔
گلشن اقبال کیمپس کے لیے داخلہ فارم 500 روپے میں حاصل کیے جاسکتے ہیں، داخلے کے وقت مطلوبہ تعلیمی سند کی تصدیق کے لیے500 روپے فیس وصول کی جائے گی جبکہ فارم ڈی کے لیے این ٹی ایس لازمی ہے، فارم الائیڈ بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اور الائیڈ بینک عبدالحق بابائے اردو روڈ برانچ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں، وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کی مولوی عبدالحق لائبریری کے تحت عالمی یوم کتاب و کاپی رائٹ کے موقع پر سیمینار23 اپریل کی صبح ساڑھے10بجے مرکزی کتب خانہ میں منعقد ہو گا۔
تقریب کے مہمان خصوصی اکادمی ادبیات پاکستان کے ریجنل ڈائریکٹر آغا نور محمد پٹھان ہونگے، جامعہ کراچی کے رجسٹرار کے مطابق یونیورسٹی کی سینیٹ میں رجسٹرڈ گریجویٹس کی مخصوص نشستوں پر 28 اپریل کو ہونے والے انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے ہیں، انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جامعہ کراچی کے تحت ایم اے اور ڈبل ایم اے سال اول و دوئم (پرائیویٹ) کے امتحانی فارم 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 26 اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
طلبا اپنے امتحانی فارم 2700 روپے فیس مع 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ بینک کائونٹر ز واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں واضح رہے کہ 2006 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل طلبا کو امتحانی فیس کے علاوہ 5ہزار روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہونگے۔