گوری کلکرنی راجیش کھنہ کی آخری فلم میں جلوہ گر ہونگی
بالی وڈ آنجہانی اسٹارکی پہلی برسی پر نئی فلم ’’ریاست ‘‘18جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان، اداکارہ نے اہم کردار نبھایا ہے
ماڈلنگ بھی کی، متعدد گلوکاروں کی وڈیوز کیلیے پرفارم کیا، آنجہانی راجیش کھنہ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے، بالی وڈ ماڈل و اداکار۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
بالی وڈ اداکارہ گوری کلکرنی آج آنجہانی راجیش کھنہ کی آخری فلم ''ریاست ''میں جلوہ گر ہونگی۔
نئی فلم میں اداکارہ نے اہم کردار نبھایا ہے ۔اس فلم کی ریلیز کا پہلے بھی اعلان کیا گیا تھا۔ کلکرنی سلور اسکرین پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے ۔قبل ازیں اس فلم کی ریلیز ممتاز بالی وڈ اسٹار راجیش کھنہ کے انتقال کے باعث روک دی گئی تھی ،فلم لیجنڈ اداکار راجیش کھنہ کی المناک موت کی وجہ سے ادھوری رہ گئی تھی جسے کہانی کو نیا موڑ دیکر اب جاکر مکمل کیاگیا ہے۔ اس فلم کو گزشتہ سال 29 جولائی کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم اس کی پوسٹ پروڈکشن کے حوالے سے کام رہ جانے کی وجہ سے ریلیز التوا کا شکار ہوئی اور اب پھرآنجہانی بالی وڈ اسٹار راجیش کھنہ کی پہلی برسی پر آج 18جولائی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اداکارہ گوری کلکرنی نے بتایا کہ ان کی پہلے فلم ''روایت'' بھی ریلیز ہوئی ہے ۔ہندی فلموں میں زیادہ کام نہیں کیا تاہم ماڈلنگ کے حوالے سے بہت کام کرچکی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ متعدد گلوکاروں کی وڈیوز کے لیے پرفارم کیا ہے اور اس پر بہت اچھا رسپانس بھی سامنے آیا ہے۔ اداکارہ گوری کلکرنی کے مطابق انھیں رقص کی مہارت کے سبب وڈیوز کے لیے منتخب کرلیا جاتا ہے اور پھر پرفارم کرنے پر مزید دیمانڈ بڑھتی ہے۔ مشہور گلوکاروں کی البمز کے لیے پرفارم کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری میں اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کر رہی ہوں ،نئی اداکارہ ہوں مگر اس عہد کے بہترین کہنہ مشق اداکارآنجہانی راجیش کھنہ کی فلم میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور سب سے اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ راجیش جی کی آخری فلم ثابت ہورہی ہے جس میں اہم لیڈی رول نبھارہی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ راجیش کھنہ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے ۔یہ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ بھی ہے۔ اس فلم میں اپنی پرفارمنس کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ آنجہانی راجیش کھنہ نے فلم کی شوٹنگز کے دوران بہت کچھ بتایا اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ اداکارہ گوری کلکرنی نے کہا کہ فلم'' ریاست 'آرین وید بھی اہم کردار نبھارہے ہیں ۔بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل چھوٹی اسکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھانے کے مواقع میسر آئے ۔ان میں اپنا کام خلوص سے کیا اور محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھتی گئی۔
انھوں نے کہا کہ مشہور گلوکار کنال کی وڈیو میں پرفارمنس کو بے حد پسند کیا گیا ۔اس وڈیو کی وجہ سے میری پرفارمنس کے چرچے ہوئے اور مجھے اہم کرداروں میں کاسٹ کرنے کی آفرز بھی آنے لگیں۔
اداکارہ گوری کلکرنی کا کہنا ہے کہ محنت کرکے آگے بڑھنا چاہتی ہوں ،نئی فلموں میں اپنے کرداروں کو بہترین انداز دیکر لوگوں کے دلوں میں رہنا چاہتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں مزید کئی پراجیکٹس کررہی ہوں اور رواں سال فلم ''ریاست '' کی کامیابی کا یقین ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آئندہ اپنی فلموں کے کرداروں کو دیکھوں گی پھر اس کی کہانی سے مطمئن ہوئی تو کام کرنے کی بھی حامی بھرلوں گی ۔فلموں کے ساتھ ٹی وی کمرشلز بھی کرتی رہوں گی، انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں اچھے ٹیلنٹ کو بھرپور مواقع ملتے ہیں۔ نئی فلموں میں نئے چہروں کی آمد اس بات کی دلیل ہے کہ نئے فنکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا جاتا ہے۔
اداکارہ گوری کلکرنی نے کہا کہ جو کام پسند نہیں کرتی وہ کسی اور کے لیے بھی تجویز نہیں کرسکتی ،سینرز سے سیکھنے کا شوق رہا ہے اور بالی وڈ میں مجھے آغاز پر ہی سکھانے والے سینئرز بہت اچھے لوگ ملے،اداکاری ایک ایسا فن ہے جسکے سیکھنے کا سلسلہ آخری دم تک جاری رہتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ وجے پاٹیکر کے پراجیکٹ میں میری پرفارمنس کی دھوم مچی تو مجھے بہت اچھا لگا اس سے میرے حوصلے بلند ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالا وقت نوجوانوں کا ہے اور نوجوانوں کو حوصلے بلند رکھنا ہونگے سینئرز بھاری ذمے داری سونپ کر جارہے ہیں اور ہمیں ان کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور محنت کرنا ہوگی۔