حصص مارکیٹ میں محدود تیزی 16 پوائنٹس کا اضافہ
انڈیکس 18631 پر بند، مارکیٹ سرمایہ 8.9 ارب روپے بڑھ گیا، 15.93 کروڑ حصص کا لین دین۔
انڈیکس 18631 پر بند، مارکیٹ سرمایہ 8.9 ارب روپے بڑھ گیا، 15.93 کروڑ حصص کا لین دین۔ فوٹو : فائل
ملک کے سیاسی افق پر تیزی سے ہونے والی تبدیلیاں کراچی اسٹاک ایکس چینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر غالب رہیں۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 16.85 پوائنٹس اضافے کے بعد 18631.21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری،ایم کیو ایم کے یوم سیاہ ،بد امنی کی تازہ لہر اور سیاسی صورتحال میں کشیدگی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی محدود رہی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 16 پوائنٹس اضافے کے بعد18631 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 18781 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم بعد ازاں سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری اور راہداری ریمانڈ کی منظوری، کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی افق پر بے چینی کے باعث تیزی کی یہ حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس16 پوائنٹس کے اضافے پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ سرمائے کے حجم میں8 ارب91 کروڑ روپے سے زائد جبکہ کاروباری حجم میں 1 کروڑ19 لاکھ سے زائد حصص کا اضافہ ہوا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم 45 کھرب 55ارب روپے سے زائد رہا جبکہ کاروباری حجم15کروڑ93لاکھ سے زائد حصص پر مشتمل رہا، مجموعی طور پر348کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے177کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز کی 220 پوائنٹس کی ریکوری کے بعد جمعہ کے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جبکہ ایک موقع پر انڈیکس 167پوائنٹس اضافے کے بعد 18781 کی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا تاہم بعد ازاں سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری اور راہداری ریمانڈ اور ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث تیزی کی یہ حد برقرار نہ رہ سکی، سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں حصص کی خریداری دیکھی گئی۔