سندھ میں فوج کی خدمات کیلیے پولنگ اسٹیشنزکی تفصیلات طلب

ریٹرننگ افسران کی مشاورت سے حساس پولنگ اسٹیشنزکی نشاندہی کی جائے، محکمہ داخلہ سندھ

ریٹرننگ افسران کی مشاورت سے حساس پولنگ اسٹیشنزکی نشاندہی کی جائے، محکمہ داخلہ سندھ فوٹو: فائل

حکومت سندھ کی جانب سے قائم کردہ صوبائی الیکشن کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ محمد وسیم کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رینجرز ،پولیس،الیکشن کمیشن اورمحکمہ داخلہ سندھ کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ الیکشن کے موقع پرمؤثرسیکیورٹی انتظامات کے لیے مکمل سیکیورٹی پلان مرتب کیا جائے اور ریٹرننگ افسران کی مشاورت سے صوبے کے تمام حساس اورغیر حساس پولنگ اسٹیشنزکی نشاندہی کی جائے۔ اجلاس میں متعلقہ حکام کوہدایت کی گئی کہ جن پولنگ اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے لیے فوج کی خدمات درکارہیں۔ ان کے بارے میں بھی تفصیلات جلد ازجلد پیش کی جائیں تاکہ اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بروقت رابطہ کیاجاسکے۔




اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ الیکشن کی سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے لیے دیگر سرکاری اداروں کے سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔اجلاس میں یہ بھی ہدایات دی گئی کہ الیکشن کے دوران سیکیورٹی ڈیوٹیوں پرآنے والے اخراجات کی تفصیلات جلد از جلد پیش کی جائیں تاکہ اس ضمن میں محکمہ خزانہ سندھ سے بروقت منظوری حاصل کی جاسکے۔
Load Next Story