گوجرانوالہ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اخترکو قتل کردیا گیا

چوہدری اختر انتخابی جلسے کے بعد کارمیں واپس آ رہے تھے، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی

چوہدری اختر انتخابی جلسے کے بعد کارمیں واپس آ رہے تھے، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی فوٹو: فائل

مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پیپلز پارٹی کے رہنماچوہدری اختر کو قتل کردیا ۔

تھانہ کینٹ کے علاقے چناب گیٹ کے قریب چوہدری اختر انتخابی جلسے کے بعد کار پر واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑگئے، ملزمان فرارہوگئے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔دوسری جانب ضابطہ اخلاق، کارسرکار میں مداخلت اور ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے پر سابق ایم این اے خرم دستگیر سمیت150 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔




گزشتہ روز گرجاکھ میں ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر کا جلسہ سڑک پرکیا جا رہا تھا کہ ڈی ایس پی کوتوالی نعیم حسین، ایس ایچ او گرجاکھ اختر محمود چیمہ بھاری نفری کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے جہاں مبینہ طور پر خرم دستگیر، عابد بٹ، طارق مہر نے مزاحمت کی اور ایس ایچ او کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں دے دیں، جبکہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن کیخلاف بھی سول لائن پولیس نے قلندرہ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔ اروپ پولیس نے الیکشن کمیشن کی خلاف ورزی کرنے پرآزاد امیدوار فرید اقبال اعوان کیخلاف رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
Load Next Story