رجسٹرار سپریم کورٹ پیش نہ ہوئے تو پارلیمنٹ کو ریفرنس بھیجوائیں گے
احکامات پر سب سے زیادہ عمل دفاعی ادارے کر رہے ہیں،بیوروکریسی چاہے تو ایک دن میں کرپشن ختم ہو سکتی ہے
وزارت قانون سے رائے مانگ لی،احکامات پر سب سے زیادہ عمل دفاعی ادارے کر رہے ہیں،بیوروکریسی چاہے تو ایک دن میں کرپشن ختم ہو سکتی ہے، پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیاسے گفتگو، فائل فوٹو
KARACHI:
پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین ندیم افضل چن نے کہاہے کہ پی اے سی ججوں کے کنڈکٹ کونہیں سپریم کورٹ کے مالیاتی امورکوزیربحث لاسکتی ہے،وزارت قانون کی رائے کے باوجود رجسٹرار سپریم کورٹ پی اے سی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ریفرنس پارلیمنٹ کو بھجوائیں گے۔
جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزارت قانون سے رجسٹرار سپریم کورٹ کے پی اے سی کے سامنے پیش ہونے کے حوالے سے رائے طلب کی ہے،وزارت عید سے قبل اپنی رائے دیگی، اگر رجسٹرار سپریم کورٹ کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ریفرنس پارلیمنٹ کو بھجوایا جائے گا، این این آئی کے مطابق ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ جب صدر، وزیراعظم اور دفاعی اداروں کا مالیاتی احتساب ہو سکتا ہے تو رجسٹرار سے سپریم کورٹ کے مالیاتی امور کیوں نہیں پوچھے جا سکتے؟۔
آن لائن کے مطابق ندیم چن نے کہا کہ پی اے سی کے احکامات پر سب سے زیادہ عمل دفاعی ادارے کر رہے ہیں، بیوروکریسی چاہے تو ایک دن میں کرپشن ختم ہو سکتی ہے۔ این این آئی کے مطابق چیئرمین پی اے سی کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کی رائے کے باوجود رجسٹرار پی اے سی میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف پارلیمنٹ میں ریفرنس بھیجیں گے۔