اورکزئی سیکیورٹی فورسز پر حملہ جھڑپوں میں9شدت پسند مارے گئے
کاگو قمرمیں فورسزکے دستوں پرشدت پسندوں نے 2 اطراف سے حملہ کیا،3سیکیورٹی اہلکارشدیدزخمی
کاگو قمرمیں فورسزکے دستوں پرشدت پسندوں نے 2 اطراف سے حملہ کیا،3سیکیورٹی اہلکارشدیدزخمی، جمرودمیں کالعدم تنظیم کا امیرقتل فوٹو: ایکسپریس
ISLAMABAD:
اورکزئی ایجنسی کے شورش زدہ علاقے ڈبوری میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں3اہلکار شدید زخمی 9 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔
اورکزئی ایجنسی کی اپرتحصیل کے ہیڈ کوارٹر غلجو سے 28 کلو میٹر شمال کی جانب شورش زدہ علاقے ڈبوری میںکاگو قمر کے مقام پہاڑی پر فورسز کے دستے حسب معمول گشت پر تھے کہ اچانک دونوں اطراف سے شدت پسندوں نے حملہ کردیا فورسز اور شدت پسندوں کے مابین 2 گھنٹے تک لڑائی جاری رہی جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
جنھیں فوری طور پر سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں9شدت پسند ہلاک ہوگئے،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔جمرودسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں جمال خیل خوڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کالعدم تنظیم کے امیر عالمگیر آفریدی ولد جعفر خان کوقتل کردیا،خاصہ دار فورس کے لائن آفیسر حاجی خانداد آفریدی نے بتایاکہ قریبی علاقے میں آپریشن کیا گیا اور متعدد مشکوک افراد گرفتار کرلیے گئے،مقامی رہائشی نثار خان نے بتایاکہ مرحوم گھر سے جمرود کی طرف آرہے تھے کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مختلف چیک پوسٹوں پر ناکہ بندی کرکے موٹرسائیکل سواروں سمیت متعدد افراد گرفتار کرلیے گئے۔