غلط پنالٹی دینے پر ریفری کی گرفتاری

فٹبال میچ میں غلط پنالٹی دینے پر ریفری کو گرفتارکر لیا گیا۔

فٹبال میچ میں غلط پنالٹی دینے پر ریفری کو گرفتارکر لیا گیا۔ فوٹو: فائل

فٹبال میچ میں غلط پنالٹی دینے پر ریفری کو گرفتارکر لیا گیا۔


ٹاپ ڈویژن ٹورنامنٹ میں سرجان ابراڈووک نے عجیب و غریب فیصلے سے میزبان سپارٹک ٹیم کو فائدہ پہنچایا،ایک ایسے فائول پر پنالٹی ایوارڈ کی جس کا شائبہ تک نہیں ہوسکتا تھا، میچ میں ریڈین کی ٹیم ہار گئی لیکن شائقین اور میڈیا نے غلط فیصلے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

کئی بار ویڈیوز بھی دکھائی گئیں جس پر ریفری کو 48گھنٹوں کیلیے حراست میں لے کر کیس عدالت کے سپرد کردیا گیا، یاد رہے کہ اس جانبدارانہ فیصلے کی متاثرہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن اور پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع گنوا بیٹھی ہے۔
Load Next Story