رمضان میں ریلوے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان
پیکیج کا اطلاق یکم سے 20 رمضان تک ہوگا، عید کے دنوں میں بھی رعایت کی ہدایت
پیکیج کا اطلاق یکم سے 20 رمضان تک ہوگا، عید کے دنوں میں بھی رعایت کی ہدایت فوٹو:فائل
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے مسافروں کیلیے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیاگیا تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز کی ایڈوانس بکنگ پرکرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
ترجمان پاک ریلوے کے مطابق خصوصی پیکیج کا اطلاق یکم رمضان سے 20 رمضان تک ہوگا، اس حوالے سے وزیر ریلوے سعد رفیق نے ہدایت جاری کی ہے کہ ریلوے رمضان المبارک کے بعد عید کے دنوں میں بھی مسافروں کو خصوصی رعایت دے۔
سی سی او عبدالحمید رازی نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان ریلوے کو اعزاز حاصل ہے کہ جب ٹرانسپورٹرز کرایے بڑھاتے ہیں یہ کم کر دیتا ہے، پاکستان ریلوے 5 برسوں میں 2 درجن سے زائد مواقعوں پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر چکا ہے۔