مومن آبادمنشیات فروشوں میں تصادم 3 ملزم گرفتار

مکین گھروں میں محصور،علاقے کی تمام دکانیں و کاروباری مراکز بندہوگئے

مکین گھروں میں محصور،علاقے کی تمام دکانیں و کاروباری مراکز بندہوگئے۔ فوٹو: فائل

مومن آباد میں منشیات فروشوں کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کرلی ، تفصیلات کے مطابق مومن آباد میں گزشتہ روز منشیات فروشوں کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوگیا ، اس دوران دونوں جانب سے جدید اسلحے کا آزادانہ استعمال کیا گیا ،فائرنگ کے باعث علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔




جبکہ علاقے کی دکانیں و کاروباری مراکز بھی بند ہوگئے ،اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ایس ایچ او مومن آباد انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے ایکسپریس کو بتایا کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر بھی اندھا دھند فائرنگ کی۔

تاہم خوش قسمتی سے کوئی پولیس اہلکار زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا ، پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے 3 ملزمان یوسف ، عبید اور عذیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ، انھوں ںے بتایا کہ ملزمان کا تعلق منشیات فروش گروپ سے ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
Load Next Story