حقیقی تبدیلی کیلیے فکر وعمل کی تبدیلی ناگزیر ہے معراج الہدیٰ

عوام ووٹ کو شریعت کے تناظر میں اہم فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں،رہنماجماعت اسلامی

عوام ووٹ کو شریعت کے تناظر میں اہم فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں،رہنماجماعت اسلامی. فوٹو: ایکسپریس نیوز

جماعت اسلامی سندھ کے امیر اور قومی اسمبلی حلقہ این اے245کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عوام ووٹ کو شریعت کے تناظرمیں اہم فریضہ سمجھ کر ادا کریں گے۔

تب ہی ملک پر دیانتدار، نیک اور صالح قیادت حکمرانی کر سکے گی عوام اپنے نمائندے کے کردار و عمل کے بارے میں پوری تحقیق کرنے کا حق رکھتے ہیں، بددیانت اور چور کو ووٹ ڈال کر منتخب کرانا بدترین گناہوں میں سے ہے جس کا خمیازہ پوری قوم بھگتتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نارتھ کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔




انھوں نے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اسکی پہچان آئین ، دستور سب اسلام ہے مگر 65سالوں میں اسلام کو حکمرانی کا موقع نہیں مل سکا عوام کے پاس موقع ہے کہ سب کو آزمانے ، دکھ جھیلنے کے بعد امریکی غلاموں کو مسترد کریں اور اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان کو مدینہ جیسی اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں نیک، دیانتدار اور صالح قیادت کا ساتھ دیں،ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے کہاکہ حقیقی تبدیلی کے لیے فکر وعمل کی تبدیلی ناگزیرہے ۔
Load Next Story