نگراں حکومت نوگوایریاز کے خاتمے کیلیے اقدامات کرے پیپلزپارٹی جنوبی
لیاری میں متحدہ سمیت کسی بھی جماعت کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا جائیگا,قاسم بلوچ.
لیاری میں متحدہ سمیت کسی بھی جماعت کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا جائیگا,قاسم بلوچ. فوٹو: فائل
پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر حاجی قاسم بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا اور اطراف کے علاقوں میں ایک لسانی تنظیم کی جانب سے ان کی جماعت کو الیکشن مہم چلانے سے روکا جارہا ہے۔
ان علاقوں کو پیپلزپارٹی کے امیدواروں کیلیے نوگوایریا بنادیا گیا ہے ، لیاری اور ملحقہ علاقے پیپلزپارٹی کا گڑھ ہیں اور یہاں کے عوام پیپلزپارٹی اور شہید بے نظیر بھٹو کے جیالوں کو ہی ووٹ دیں گے ،چیف جسٹس، چیف الیکشن کمشنر ، نگراں وزیر اعظم ، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام کراچی میں پیپلزپارٹی کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو روکیں اور نوگوایریاز کے خاتمے کیلیے اقدامات کریں ۔
وہ ہفتہ کو لیاری فٹبال گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے،اس موقع پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249کے امیدوار عبدالعزیز میمن ،صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 108کے جاوید ناگوری ، پی ایس 109کی ثانیہ ناز ، پی ایس 110کے یوسف ناز اور پی ایس 111کے عدنان بلوچ کے علاوہ سابق ٹاؤن ناظم صدر فاروق فاریہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
حاجی قاسم بلوچ نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا خصوصاً کھارادر ،میٹھادر ،پان منڈی ،جوڑیا بازار ،اچھی قبر ،حاجی کیمپ ،رنچھوڑلائن ،عثمان آباد اور دیگر علاقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ان کی انتخابی مہم چلانے سے روکا جارہا ،ایک سوال کے جواب میں قاسم بلوچ نے کہا کہ لیاری میں متحدہ سمیت کسی بھی جماعت کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے سے نہیں روکا جائیگا۔