ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصل کنڈی عدالت طلب ترقیاتی کام روکنے کا حکم
پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل کریم کنڈی ٹانک میں ووٹرزکولالچ دینے کیلیے علاقے میںترقیاتی کام کرارہے ہیں,ندیم محمد.
پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل کریم کنڈی ٹانک میں ووٹرزکولالچ دینے کیلیے علاقے میںترقیاتی کام کرارہے ہیں,ندیم محمد. فوٹو: فائل
ڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 25 نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کوڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی کام فوری روکنے کاحکم دیدیا ہے اورعدم تعمیل پرنااہل قرار دیدیاجائیگا۔
تحریک انصاف کے امیدوارانجینئر داورکنڈی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرندیم محمدکی عدالت میں درخواست دی کہ انکے مدمقابل پیپلزپارٹی کے امیدوارفیصل کریم کنڈی ٹانک میں ووٹرزکولالچ دینے کیلیے علاقے میںترقیاتی کام کرارہے ہیں۔
جس پرعدالت نے دورکنی انکوائری ٹیم کی رپورٹ پر فیصل کنڈی کوطلب کرکے حکم دیاکہ وہ ترقیاتی کام فوری بندکردیں بصورت دیگرانہیں نااہل قراردیدیاجائیگا۔