کراچی میں پرتشدد واقعاتمتحدہ کے ہمدرد سمیت مزید 8جاں بحق
مچھرکالونی میں لیاری گینگ میں تصادم،دیگرواقعات میں متحدہ کے کارکنوںسمیت11زخمی.
مچھرکالونی میں لیاری گینگ میں تصادم،دیگرواقعات میں متحدہ کے کارکنوںسمیت11زخمی. فوٹو اے ایف پی
کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کے بھائی سمیت مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جبکہ دیگرواقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے مزید 2 کارکنوں سمیت11زخمی بھی ہوئے۔تفصلات کے مطابق کھارادرکے علاقے کاغذی بازارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ محمدعمیرہلاک ہوگیا،مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی گئی،ایس پی سٹی احمدجمال کے مطابق مقتول پیشے کے اعتبار سے پلمبر اورکاغذی بازار میں واقع زلیخامنزل کا رہائشی تھا،کھارادر پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے یو سی تھری بی کے کارکن فریدک بھائی ہے۔
گارڈن کے علاقے میں ٹیلی فون ایکسچینج والی گلی سے25سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا،مقتول شلوار قمیص میں ملبوس ہے اوراس کی شناخت نہیں ہوسکی۔بنارس پل پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے45سالہ حسین ابرارہلاک ہوگیا،مقتول کاآبائی تعلق ہزارہ سے ہے ، پیشے کے اعتبارسے ڈرائیورتھااوراپنے رکشامیں جارہاتھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ، ڈاکس کے علاقے مچھرکالونی میں2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ فرقان ہلاک اور 4 افراد 27 سالہ عبدالرحمن،70 سالہ عبدالقادر، 60 سالہ فضل اور22 سالہ عبدالخالق زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والا فرقان گینگ وار کاملزم ہے اوراس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عبدالرحمن پرقاتلانہ حملہ کیا تھا جس پر عبدالرحمن اور اس کے ساتھیوں نے بھی جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فرقان ہلاک جبکہ عبدالرحمن زخمی ہوگیا۔مقتول فرقان ڈاکس تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل مسلم کے قتل میں بھی نامزد تھا۔کورنگی مہران ٹاؤن شریف آبادکالونی میں گھر کے باہر بیٹھے ہوئے 2 افرادپر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے 28 سالہ ناصر جمال ہلاک جبکہ 35 سالہ امجد زخمی ہوگیا۔
گارڈن کے علاقے رنچھوڑلائن فاطمہ مسجدکے قریب فائرنگ سے26 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر10 باڑے کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے27 سالہ فرمان ہلاک ہوگیا،مقتول فرمان مومن آباد تھانے میں درج مقدمہ نمبر 5/13 بجرم دفعات 302 اور 365 میں مفرور تھاجس میں اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ضیا کالونی سے حضرت علی نامی شخص کواغوا کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا کورنگی کوسٹ گارڈکے قریب پارک سے ایک شخص کی لاش ملی جوپراسرارطورپرفائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کرسچن ہے اوراس نے پارک میں بیٹھ کرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ لاش کے قریب سے ایک پستول بھی ملا ہے۔پختون آبادمیں فائرنگ سے12سالہ عثمان،سپر مارکیٹ میں متحدہ کا کارکن35سالہ اقبال،لانڈھی کے علاقے 36-Bمیں کرن بیکری پرفائرنگ سے26سالہ شعیب زخمی ہوگیا۔گلبہارمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور 40 سالہ بشیرزخمی ہوگیا،کیماڑی کے علاقے گلشن سکندرآبادمیں فائرنگ سے25سالہ محسن،شاہ لطیف کے علاقے قذافی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ امدادحسین شاہ،ریڈیو پاکستان کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اﷲ ڈنو زخمی ہوگیا۔