قوم فوج کیساتھ متحد ہو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا آرمی چیف
بیرونی خطرے کیلیے بھی تیار ہیں، پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوری ملک بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، آرمی چیف۔
حالیہ مہینوں میں اشتعال انگیز بیانات کے باجودتحمل کامظاہرہ کیا،امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب فوٹو : فائل
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسلام کو کبھی پاکستان سے الگ نہیں کیاجاسکتا۔
اسلام ہی پاکستان کومتحد رکھنے والی قوت ہے،پاک فوج ملک کوحقیقی اسلامی جمہوری بنانے کے خواب کی تکمیل کیلیے ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی جس کاخواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا،پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے،پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کاجواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے،اگرمضبوط پاک فوج کے ساتھ قوم متحدہو کرکھڑی ہوتوملک کوکوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا،پاکستان امن پسندملک ہے،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے،ہماری پوری توجہ اندرونی سیکیورٹی پر مرکوز ہے تاہم کسی بھی بیرون خطرے کا جواب دینے کیلیے تیارہیں ۔
یہ بات آرمی چیف نے کاکول اکیڈمی میں46ویں پی ایم میں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجرجنرل صادق علی بھی موجودتھے۔آرمی چیف نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میں پی ایم لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کر رہاہوں،یہ وہ دن ہے جب کیڈٹس آرمی کے ادارے میں اپنی بنیادی ملٹری تربیت مکمل کرتے ہیں،یہ ادارہ دنیا کے اعلیٰ ملٹری اداروں میں سے ایک ہے۔
میں تمام کیڈٹس کو کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ،میں اس کورس میں شامل فلسطین ،سوڈان اور ترکمانستان کے کیڈٹس کوبھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنھوں نے یہاں اپنا کورس مکمل کیا ہے،پاکستان ملٹری اکیڈمی کے اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے پاک فوج کے مستقبل کے لیڈروں کوتیار کیاہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی تربیت کے ذریعے آپ میں بہترین نظم وضبط،احترام اوراعتماد پیدا ہوا ہے آپ کی سب سے پہلی ذمے داری ہے کہ آپ اس معیار کو برقرار رکھیں۔
پاک فوج کے کمیشنڈ افسروں کے طور پر آپ کی زندگی میں بہت سے چیلنجز آئیں گے جس کے لیے آپ کو پیشہ وارانہ مہارت اور لیڈر شپ کی خصوصیات کی ضرورت پڑے گی مجھے مکمل بھروسہ ہے کہ آپ کبھی اپنے ملک پاک فوج اور جوانوں پر اپنے آپ کوترجیح نہیں دیں گے۔جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ آپ قسمت والے ہیں کیونکہ آپ کو ایسے جوانوں کی قیادت کرناہے جن کے اندر حب الوطنی اورقربانی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہواہے ہمارے فوجی جوان خطرات کامقابلہ کرنے کے حوالے سے دنیا میں سب سے بہترین ہیں جب آپ ان جوانوں کی قیادت کریں گے آپ دیکھیں گے کہ پاک فوج پیشہ ورانہ فوج کے طورپرپاکستان کے اندر اوربیرون ملک عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔