مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس جوکووک نے نڈال کی بادشاہت ختم کردی
اسپینش اسٹارکی 9ویں مرتبہ تاج سرپرسجانےکی خواہش پوری نہیں ہوسکی۔
موناکو: مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے فاتح سربین اسٹار نووک جوکووک اور رنر اپ رافیل نڈال ٹرافیاں تھامے خصوصی پوز دے رہے ہیں، نڈال کی آٹھ برس سے ٹائٹل فتوحات کو بریک لگ گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
نووک جوکووک نے مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس میں رافیل نڈال کی بادشاہت کا خاتمہ کردیا۔
اسپینش اسٹار کی نویں مرتبہ تاج سر پر سجانے کی خواہش پوری نہیں ہوسکی، ورلڈ نمبرون کے ہاتھوں مسلسل 46 گیم فتوحات کا سلسلہ بھی تھم گیا، عہد نوجوانی کے بعد نڈال کو اپنے پسندیدہ وینیو پر پہلی شکست ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ نمبرون سرب اسٹار نووک جوکووک نے دلچسپ مقابلہ کے بعد رافیل نڈال کی مونٹی کارلو میں قائم بادشاہت کا خاتمہ کردیاہے۔
انھوں نے یہ مقابلہ 6-2، 7-6(7/1) سے جیتا، جوکووک اس سے قبل دو مرتبہ نڈال کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں مگر اس بار انھوں نے اگلے پچھلے تمام حساب چکتا کردیے، جوکووک نے فرسٹ میچ پوائنٹ کی بنیاد پر فتح حاصل کرکے اس ٹورنامنٹ میں نڈال کی مسلسل 46 فتوحات کا سلسلہ روک دیا، یہ اسپینش اسٹار کی مونٹی کارلو میں دوسری شکست ہے تاہم پہلی بار انھیں یہاں پر نوجوانی میں 2003 میں شکست ہوئی تھی۔ رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کے باعث سات ماہ تک کھیل سے دور رہے ان کی فروری میں ٹینس میں واپسی ہوئی تھی۔
انھیں کلے کورٹ کا بے تاج بادشاہ بھی کہا جاتا ہے، اس طرز کے کورٹس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹس کے فائنلزمیں ان کی کامیابیوں کا تناسب 38-6 ہے، انھیں ٹرافی میچ میں صرف تین پلیئرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جوکوک سے تین مرتبہ، راجر فیڈرر سے دو اور ہوراسیو زیبالوس کے ہاتھوں ایک بار ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر جوکووک کے ایونٹ میں شرکت پر بھی شکوک کے بادل منڈلا رہے تھے کیونکہ وہ ٹخنے کی انجری میں مبتلا تھے مگر انھوں نے اس تکلیف کی کوئی بھی پروا کیے بغیر ٹرافی تک کا سفر کامیابی سے طے کیا۔
یہ ان کے کیریئر کا مجموعی طور پر 37 واں اور ماسٹرز لیول میں 14 واں ٹائٹل ہے، اس فتح سے جوکووک کے آئندہ ماہ شیڈول فرنچ اوپن کے لیے حوصلے بڑھ گئے ہیں، وہ اب تک فرنچ ایونٹ میں کامیابی سے محروم رہے ہیں۔رافیل نے نڈال نے پہلی بار اس ایونٹ میں فتح 2005 میں حاصل کی جب انھوں نے گلیرمو کوریا کو پچھاڑا تھا، اس کے بعد مسلسل تین مرتبہ انھوں نے راجر فیڈرر کو پچھاڑ کر ہیٹ ٹرک مکمل کی، 2010 میں بھی نڈال اور جوکووک میں میدان سجا تھا جس میں سرب پلیئر ناکام رہے تھے، اگلے دو برس کے دوران نڈال نے اپنے ہموطن فرنانڈو ورڈاسکو اور ڈیوڈ فیرر کو نڈھال کیا، گذشتہ سال بھی ان کا فائنل میں جوکووک سے ٹکرائو ہوا تھا مگر تب بھی وہ سرخرو رہے تھے مگر اس بار انھیں شکست کا منہ آخر دیکھنا ہی پڑگیا۔