مسلم لیگ فنکشنل نے شہر قائد میں انتخابی مہم شروع کردی
10جماعتی اتحاد بھرپور مقابلہ کریگی،پیرزادہ یاسر سائیں ،کامران ٹیسوری کا خطاب۔
مسلم لیگ فنکشنل کی انتخابی مہم کے افتتاح کے بعد ریلی دو دریا سے گزر رہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
مسلم لیگ فنکشنل نے شہر قائد میں پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
اس ضمن میں اتوار کی سہ پہر کراچی کے ساحل سمندر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر مسلم لیگ فنکشنل کراچی ڈویژن کے صدر پیرزادہ یاسر سائیں،این اے250 سے امیدوار کامران ٹیسوری، پی ایس 113 اور 114 سے امیدوار سردار عبدالرحیم سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کراچی کے ساحل سمندر سے کررہا ہوں اس کی وجہ کراچی کے جزیروں پر رہنے والے لوگوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ فنکشنل لیگ ان کے ساتھ ہے،ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ فنکشنل ہر موڑ پر ان کا ساتھ دے گی، ان کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، نگراں حکومت امیدواروں کو تحفظ فراہم کرے،اور حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کرے ،پیرزادہ یاسر سائیں نے کہا کہ10 جماعتی اتحاد نے سندھ میں پیپلز پارٹی کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔