بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر پھر گولہ باری اور فائرنگ
بھارتی فورسز آبادی کو نشانہ بنا رہی جس سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔
بھارتی فورسز آبادی کو نشانہ بنا رہی جس سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ فوٹو: فائل
سرحدی علاقوں میں گزشتہ کئی برسوں سے وقتاً فوقتاً بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ کسی طور بھی رکنے میں نہیں آ رہا' پاکستان بھارتی فوج کی اس جارحیت پر متعدد بار بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کر چکا ہے' سرحدی علاقوں کو پرامن رکھنے کے لیے دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان فلیگ میٹنگز کے دور بھی چل چکے ہیں مگر پرامن رہنے کے وعدے اور یقین دہانیاں چند ہی روز بعد پھر بھارتی فورسز کی شروع ہونے والی فائرنگ اور گولہ باری کی نذر ہو جاتی ہیں۔
آخر سرحدی علاقوں میں اس قدر کشیدہ صورت حال پیدا کرنے کا بھارتی فورسز کا مقصد کیا ہے اور وہ کن اہداف کو حاصل کرنا چاہتی ہے ابھی تک اس بارے میں صورت حال واضح نہیں ہو سکی۔ بھارت اپنے ان جارحانہ رویوں سے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
بعض تجزیہ نگاروں کا اغلب گمان ہے کہ بھارت اپنی ان حرکات سے پاکستان کو اشتعال دلا کر نئی جنگ چھیڑنے کا خواہاں ہے جس کا مظہر بھارتی میڈیا پر ہونے والے ٹاک شوز ہیں جن میں موجودہ وقت اور صورتحال کو بہترین موقع گردانتے ہوئے بار بار پاکستان پر حملہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
گزشتہ کئی روز سے شکر گڑھ ورکنگ باؤنڈری کے متعدد سیکٹرز پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے' منگل کو بھی بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری شہید اور دو بچے زخمی ہو گئے جب کہ متعدد مویشی بھی ہلاک و زخمی ہوئے اور املاک کو نقصان پہنچا۔
بھارتی فورسز آبادی کو نشانہ بنا رہی جس سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے، نقل مکانی پر مجبور لوگ کھلے آسمان تلے بے سروسامان پڑے ہیں اگرچہ حکومت نے ایک دو مقامات پر ریلیف کیمپ لگائے ہیں مگر ان میں انتظامات ناکافی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے موقع پر شہریوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کے حوالے سے فورسز کے غیرمتزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی۔ قوم کو اپنی فورسز کی جرات اور بہادری پر اعتماد ہے۔صرف احتجاج سے کام نہیں چلے گا بھارتی فورسز کوبھرپور جواب دینا اشد ضروری ہے تاکہ وہ سرحدوں کا امن خراب کرنے کی جرات نہ کرے۔