سمندری ہوائیں چل پڑیں پیر سے گرمی کی نئی لہر آنے کا امکان
شہر میں کئی روز سے جاری خشک اورگرم موسم کی شدت میں کمی، آج درجہ حرارت 2سے3ڈگری کم ہوگا
کئی روز بعد شہریوں کو گرم اور خشک موسم سے چھٹکارا ملا ،گزشتہ روزشمال مغربی گرم ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا۔ فوٹو: فائل
شہر میں کئی روز سے جاری خشک اورگرم موسم کی شدت میں کمی واقع ہوگئی۔
گزشتہ روز درجہ حرارت 37.3ڈگری رہا،دن بھر سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں تاہم آج (جمعے) کو درجہ حرارت میں 2سے3 ڈگری مزید کمی کا امکان ہے،پیر 28مئی سے شہر میں گرمی کی نئی لہر کے خدشات پیداہوگئے۔
شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی لہر کے دوران یکے بعد دیگرے دوروز تک گرمی کا پارہ 44ڈگری جبکہ بعدازاں دو روز تک 43ڈگری اور دیگرایام میں بھی گرمی کا پارہ 40ڈگری سے بلند رہا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق گرمی کی شدت میں کمی رہی، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5جبکہ زیادہ سے زیادہ 37.3ڈگری ریکارڈ ہوا ،اور کئی روز بعد شہریوں کو گرم اور خشک موسم سے چھٹکارا ملا ،گذشتہ روزشمال مغربی گرم ہواؤں کا زور ٹوٹ گیا اور شہر میں جنوب مغربی سمندری ہوائیں چلیں تاہم طویل بندش کے بعد باقاعدہ طورپر بحال ہونے والی سمندری ہواؤں کی رفتار پہلے روز انتہائی کم صرف6کلومیٹر رہی،جس کی وجہ سے ہوا میں نمی کاتناسب بڑھتے بڑھتے 52 فیصد پر پہنچ گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے شہریوں کو درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود شدید پسینے بہنے جیسی صورتحال کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعے)کو شہر کے درجہ حرارت میں مزید 2سے3ڈگری کمی کاامکان ہے ،اگلے تین روزکے دوران شہر کا درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے، پیر 28مئی سے گرمی کی ایک نئی لہر شہر کا رخ کرسکتی ہے ۔