پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ویمنز بلائنڈ ٹیم بنانے کا اعلان

سید سلطان شاہ آج پریس کانفرنس میں ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنانے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

سید سلطان شاہ آج پریس کانفرنس میں ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنانے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنانے کا اعلان کردیا۔


چیئرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ آج پریس کانفرنس میں ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم بنانے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ تقریب میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نین عابدی، جویریہ ودود اور ناہیدہ بی بی کو بھی مدعو کیا گیا ہے، ایشیا کپ کی تیاری کیلیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری تریبتی کیمپ میں مصروف قومی خواتین کرکٹرز بلائنڈ پلیئرز کی حوصلہ افزائی کیلیے موجود ہوں گی۔

بلائنڈ ویمنز کرکٹرز آئندہ ماہ ایبٹ آباد میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی جس کے بعد ٹیم کی کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کیا جائے گا۔
Load Next Story