شین واٹسن نے فارم کی بحالی کا کریڈٹ کپتان دھونی کو دے دیا
مجھے چنئی میں کھیلنے کا موقع ملا اور یہاں پر میں نے بیٹنگ اوپن کی، واٹسن
مجھے چنئی میں کھیلنے کا موقع ملا اور یہاں پر میں نے بیٹنگ اوپن کی، واٹسن۔ فوٹو: فائل
آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن نے اپنی فارم کی بحالی کا کریڈٹ چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو دے دیا۔
شین واٹسن اس وقت شاندار فارم میں ہیں، انھوں نے رواں سیزن میں آئی پی ایل کے گروپ اسٹیج کے 13 میچز میں 438 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 6 وکٹیں بھی لی تھیں۔
واٹسن کہتے ہیں کہ میں بہت ہی زیادہ خوش قسمت ہوں کہ مجھے چنئی میں کھیلنے کا موقع ملا اور یہاں پر میں نے بیٹنگ اوپن کی اور جب دھونی کو میری ضرورت پڑی میں نے گیند کے ساتھ بھی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا، میں اپنی فارم کی بحالی کا پورا کریڈٹ دھونی کو دیتا ہوں جن کی قائدانہ صلاحیتوں نے مجھے کافی متاثر کیا ہے۔