بالی وڈ 100 سالہ تاریخ پر بننے والی فلم پر بھی چوری کا ٹھپہ

فلم ’’ممبئی ٹاکیز ‘‘کی کہانی پرفلم ’پنکھ‘ سے چوری الزام لگادیا گیا۔

فلم ’’ممبئی ٹاکیز ‘‘کی کہانی پرفلم ’پنکھ‘ سے چوری الزام لگادیا گیا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اکثر کرتا رہتا ہے ہالی وڈ کی کہانیوں کی اور کبھی لالی وڈ کا میوزک چوری ہوتا ہے مگر جب بات ہورہی ہو بالی وڈ کی سوسالہ تاریخ پر بننے والی فلم کی تو اس کے لیے تصوریہی تھا کہ ہوگی اس میں اصلی کہانی لیکن یہاں بھی چوری کی روایت برقرار رہی۔

فلم'' ممبئی ٹاکیز'' کی کہانی پر چوری کا دھبہ لگ گیا ہے۔ فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے فلم کا ایک پارٹ بنایا جس پر دعویٰ ہوگیا ہے کہ فلم کی کہانی تین سال پہلے بننے والی فلم پنکھ سے چوری کی گئی ہے۔




فلم پنکھ کے ڈائریکٹر چٹوپڈھیان کا کہنا ہے کہ کہانی چوری بھی ہو تو ہوبہو۔ نقل کے لیے عقل تک کا استعمال نہیں ہوا ۔اس لیے فلم ڈائریکٹر زویا اختر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔اس بات پر زویا اختر منہ چھپا رہی ہیں اور اقرارنہیں کر رہیں۔مگر سب ہیں اس بات پر پریشان کہ کچھ بھی ہوتا کم از کم ۔بالی ووڈ کی تاریخ پر بننے والی فلم پرچوری کی چھاپ نہ لگتی تو اچھا ہوتا۔
Load Next Story