آئی پی ایل سن رائزرز نے فائنل میں جگہ بنالی کل چنئی سے مقابلہ ہوگا

کولکتہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کھوکر160رنز بناپائی۔

کولکتہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کھوکر160رنز بناپائی۔ فوٹو: فائل

آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے فائنل میں جگہ بنالی۔


آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے دوسرے کوالیفائر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 14رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اتوار کو ٹرافی کیلیے ان کا سامنا ایک بار پھر پہلے کوالیفائر کی فاتح چنئی سپرکنگز سے ہوگا۔

سن رائزرز نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 174رنز جوڑے، وردھیمان ساہا35، شیکردھون34 اور راشد خان 34 رنز ناٹ آئوٹ بناکر نمایاں رہے۔ شکیب الحسن نے 28رنز اپنے نام درج کرائے، کلدیپ یادیو نے 2 وکٹیں لیں، کولکتہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کھوکر160رنز بناپائی، اوپنر کرس لین 48 اور شبھمان گل 30رنز بناکر کچھ ہمت دکھاپائے، افغان اسپنر راشد خان نے 3 جبکہ سدھارتھ کول اور کارلوس بریتھ ویٹ نے2،2 شکار کیے۔
Load Next Story