سانحہ عباس ٹا ؤن میں تباہ عمارتیں ایک سال میں ازسرنوتعمیرہونگی گورنر

ڈاکٹرعشرت العباد نے تباہ ہونیوالے فلیٹس اور دکانوں کی ازسرنو تعمیر کا افتتاح کردیا

ڈاکٹر عشرت العباد نے نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ایسا محسوس ہوا کہ جیسا میرا اپنا گھر تباہ ہوگیا ہے. فوٹو: فائل

گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے سانحہ عباس ٹا ؤن میں تباہ ہونیوالے فلیٹس اور دکانوں کی ازسرنو تعمیر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت العباد نے نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن میں ایسا محسوس ہوا کہ جیسا میرا اپنا گھر تباہ ہوگیا ہے جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا، تاہم لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکتا ہے، متاثرین کی ہر ممکن امداد کررہے ہیں جس میں متحدہ کے قائد الطاف حسین کی رہنمائی بھی شامل ہے۔




سانحہ عباس ٹاؤن یہاں کے مکینوں کیلیے ایک بڑا سانحہ تھا علامہ طالب جوہری نے متاثرین کیلیے خصوصی آواز اٹھائی جو ہمارے لیے حکم کے مترادف ہے،سانحہ عباس ٹاؤن میں اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کے تباہ فلیٹوں اور دکانوں کو تعمیر کرنے والا کنٹریکٹر بغیر نفع نقصان کے تعمیر کررہا ہے گورنرنے کہا کہ تعمیرات 10 سے 12 مہینے میں مکمل کرلی جائیں گی۔

اسٹرکچر کو زلزلہ پروف بنایا جارہاہے،گورنر سندھ نے عباس ٹاؤن کے رہائشیوں کیلیے لیاری ایکسپریس وے کی جانب سے متبادل راستہ بنانے کے لیے ایک پل کی تعمیر کی بھی ہدایت کی،پروجیکٹ کیلیے کسی بھی لحاظ سے فنڈنگ نہیں لی جارہی ہے، تمام اخراجات حکومت خود برداشت کر رہی ہے۔
Load Next Story