گیل کے بیٹ سے رنز کا سیلاب ابل پڑا کئی ریکارڈز بہہ گئے
آئی پی ایل میں صرف 30 گیندوں پر ٹی20 تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا دی، ناقابل شکست 175رنز کے ساتھ سب سے بڑی انفرادی۔۔۔
آئی پی ایل: ٹوئنٹی 20 کرکٹ تاریخ کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے پر کرس گیل کا فاتحانہ انداز۔ فوٹو : اے ایف پی
SAO PAULO:
گیل کے بیٹ سے ابلنے والا رنز کا سیلاب کئی ریکارڈز بہا لے گیا،آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین اوپنر نے صرف30 گیندوں پر ٹوئنٹی20 تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا دی۔
انھوں نے ناقابل شکست 175 رنز کے ساتھ مختصر طرز کی کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگزکا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا،گیل نے 154 رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنائے، ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ اسکور5 وکٹ پر 263رنز اسکور کیا، کپتان فنچ نے خود سمیت 7بولرز کو آزمایا مگر کوئی بھی طوفان گیل کو نہ روک سکا، پونے واریئرز 9 وکٹ پر133 رنز تک محدود رہے، یوں130 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا،گیل نے واحد اوور میں5رنز دے کر2وکٹیں لینے کا جشن ''گینگ نم ڈانس'' سے منایا۔ دوسرے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے دہلی ڈیرڈیولز کو5 وکٹ سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چناسوامی اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم رائل چیلنجرز کے اوپنر کرس گیل نے وہ اننگز کھیلی جسے برسوں یاد رکھا جائے گا، پونے واریئرز نے ٹاس جیت کر خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی دے ماری، گیل اور تلکارتنے دلشان نے اننگز کا آغاز کیا، بھونیشور کمار کا پہلا اوور خیریت سے گذرکیا، ایشور پانڈے کا استقبال گیل نے مسلسل چوکوں سے کیا، اس موقع پر بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔
جب دوبارہ مقابلہ شروع ہوا تو گیل نے پانڈے کی مزید تین گیندوں کو باؤنڈری کی سیر کرا کے اوور میں 21 رنز بٹورے، مچل مارش کی تو ویسٹ انڈین اسٹار نے خوب خبر لی اور اوور میں4 چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے28رنز لوٹ لیے، اسی کے ساتھ 17بالز پر نصف سنچری بھی مکمل ہو گئی، گراؤنڈ میں موجود شائقین جارحانہ بیٹنگ کے اس مظاہرے پر خوشی سے بے قابو ہو رہے تھے، علی مرتضیٰ کا استقبال بھی گیل نے2چھکوں اور ایک چوکے کے ساتھ کیا،اب آرون فنچ کی شامت آنی تھی۔
دلشان نے سنگل لے کر اسٹرائیک گیل کو سونپی تو انھوں نے مسلسل دو چھکے، پھر چوکا اور اس کے بعد مزید دو چھکے لگا دیے،29 رنز کے ساتھ رواں آئی پی ایل کا یہ سب سے مہنگا اوور ثابت ہوا، اشوک ڈینڈا کی گیند اسٹیڈیم کے باہر پھینک کر گیل نے ٹی ٹوئنٹی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا دی، انھوں نے اس کیلیے صرف30 گیندوں کا استعمال کیا، اس سے قبل سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز نے انگلش کرکٹ میں کینٹ کی جانب سے مڈل سیکس کی خلاف 100رنز صرف34 بالز پر بنائے تھے ۔
گیل نے 98رنز صرف باؤنڈریز یعنی11چھکوں اور8چوکوںکی مدد سے بٹورے، سنچری کے بعد بھی ان کی رنز کی پیاس نہ بجھی ، لیوک رائٹ اور مچل مارش کو ایک، ایک چھکا رسید کیا، ایسے میں رائٹ نے دلشان (33) کو آؤٹ کر کے167رنز کی شراکت توڑ دی، گیل نے اس کا کوئی اثر نہ لیا اور علی مرتضیٰ کو3چھکے اور2چوکے جڑ کر150رنز کی تکمیل کر لی، اس اوور میں28رنز بنے، کپتان ویرت کوہلی 11پر رن آؤٹ ہوئے، ابراہم ڈی ویلیئرز نے صرف8گیندوں پر31رنز بنا کر گیل کو سستانے کا موقع دیا، انھوں نے 3چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔
اوپنر نے اس دوران میک کولم کے 158رنز کا ریکارڈ قبضے میں کر لیا جنھوں نے اسی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے رائل چیلنجرز بنگلور کی خوب خبر لی تھی،آخری اوور میں ڈنڈا کو چھکا لگا کر گیل نے انفرادی اسکور175تک پہنچا دیا، انھوں نے اس دوران صرف66 گیندوں کا سامنا کیا اور17چھکے و 13 چوکے لگائے، اوپنر نے154رنز باؤنڈریز کی مدد سے بنائے،آخری اوور میں تیواری (2) اور رامپال (صفر) نے وکٹیں گنوائیں، ٹیم نے5 وکٹ پر263رنز اسکور کیے، یہ مختصر طرز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
اس سے قبل سری لنکا نے 260 رنز بنائے تھے۔ بھاری بھرکم اسکور کے بوجھ تلے دب کر پونے واریئرز کی ٹیم 9وکٹ پر133رنز تک محدود رہی،اسٹیون اسمتھ نے سب سے زیادہ41رنز بنائے،میچ کے بہترین کھلاڑی گیل نے واحد اوور میں5رنز دے کر 2وکٹیں لیں۔ دوسرے مقابلے میں کنگز الیون پنجاب نے دہلی ڈیرڈیولز کو5 وکٹ سے مات دی،ناکام ٹیم نے7وکٹ پر120رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 40رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،مین آف دی میچ ہرمیت سنگھ نے تین وکٹیں لیں، فاتح سائیڈ نے3 اوورز قبل5وکٹ پر ہدف حاصل کر لیا،ڈیوڈ ملر 34رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔