حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے مالان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا

ڈیوڈ مالان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔

ڈیوڈ مالان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز حسن علی کے خطرناک باؤنسر سے ڈیوڈ میلان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔


ٹیسٹ کے تیسرے روز لنچ کے بعد انگلینڈ نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو اعتماد سے عاری نظر آنے والے ڈیوڈ مالان کو حسن علی کی ایک گیند اتنی تیزی سے اٹھی کہ بچنے کا موقع نہ ملا، ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔

انگلش ٹیم کے فزیو فوری طور پر گراؤنڈ میں آئے اور ڈیوڈ مالان کی خیریت دریافت کی، صورتحال تسلی بخش ہونے پر انھوں نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی لیکن اننگز کو زیادہ طول نہ دے سکے، محمد عامر نے انھیں12 پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کا کیچ بنوادیا۔
Load Next Story