تاجر سے بھتہ وصول کرنیوالے مجرم کو 11 برس قید کی سزا

پولیس نے ملزم کو بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا.

پولیس نے ملزم کو بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا. فوٹو فائل

DHAKA:
انسداد دہشت گردی کی اختیاری عدالت شرقی کی جج ثریا محبوب نے بھتہ خوری اور اسلحہ ایکٹ کے الزام میں مجرم محمد راشد کو مجموعی طور پر 11برس قید اور 30ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔


مجرم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ جیل میں رہنا ہوگا ،استغاثہ کے مطابق ملزم نے سعودآباد مارکیٹ کے تاجر جنید امتیاز کو قتل کی دھمکی دیکر 2لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا بعدازاں معاملہ30 ہزار روپے میں طے پایا تھا 16 جنوری 2013 کو سعودآباد کے علاقے میں واقع ملیر کالونی میں بھتہ وصول کرنے کیلیے جگہ کا تعین کیا.

جس پر مدعی نے پولیس کو مطلع کردیا، سعودآباد پولیس نے ملزم کو بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا تھا ، اور ملزم کے خلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے، فاضل عدالت نے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 7برس اور 30ہزار روپے جرمانہ جبکہ اسلحہ ایکٹ کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر4 برس قید کی سزا سنائی ہے ۔
Load Next Story