سیاسی جماعتوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری
کئی علاقوںمیںمقررہ سائزسے بڑے بورڈلگادیے گئے،الیکشن کمیشن خاموش تماشائی
کئی علاقوں میں مقررہ سائزسے بڑے بورڈ لگادیے گئے،الیکشن کمیشن خاموش تماشائی فوٹو: فائل
ملک بھرمیں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری ہے تاہم کئی حلقوں انتخابی ضابطہ ا خلاق کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی پابندیوں کے باوجود مختلف حلقوں میں انتخابی پابندیوں اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں این اے 259پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن کے دفتر نے جے یو آئی ف کے پوسٹر دیکھے گئے اس حلقے میں گورنمنٹ لا کالج پر ن لیگ کے پوسٹر نظرآئے،این اے 113سیالکوٹ میں ای ڈی او ایجوکیشن کا ٹرانسفر کردیا گیا۔
گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200پر جماعت اسلامی ، اوباڑومیں پیپلزپارٹی اور میرپور ماتھیلو میں ن لیگ نے بغیراجازت ریلیاں نکالیں۔ نوشیرو فیروز حلقہ این اے 212گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پر پیپلزپارٹی کے پوسٹر لگے نظر آئے۔ این اے 171ڈیرہ غازی خان میں انڈس ہائی وے پر پیپلز پارٹی کے الیکشن کمیشن کے مقررہ سائز سے زیادہ بڑے بینرنظرآئے۔