لاہور ہائیکورٹ رضوان گل رہا اسلم مڈھیانہ الیکشن کیلیے اہل قرار

سابق ایم پی کو جعلی ڈگری پر 3سال کی سزا ہوئی تھی، مڈھیانہ نے ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا

سابق ایم پی کو جعلی ڈگری پر 3سال کی سزا ہوئی تھی، مڈھیانہ نے ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا فوٹو: فائل

KARACHI:
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق مسعود کی سربراہی میں نے جعلی ڈگری کیس میں گرفتار سابق رکن صوبائی اسمبلی رضوان گل کی سزا معطل کر دی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے تیچر پر تشدد کرنے والے اسلام مڈھیانہ کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا۔

فاضل بینچ نے سابق رکن اسمبلی اسلم مڈھیانہ کوالیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے قراردیا کہ اسلم مڈھیانہ کے خلاف کوئی عدالتی فیصلہ نہیں۔ اسلم مڈھیانہ کو ریٹرننگ آّفیسر اور الیکشن ٹریبیونل نے نااہل قراردیا تھا۔ وہ ٹیچر پر تشدد کرنے کے واقعے کے بعد سہ سرخیوں میں آئے۔ منگل کو درخواست گزار رضوان گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لگایا گیا الزام غلط ہے جو ابھی تک ثابت بھی نہیں ہو پایا۔ ناکافی شہادتوں کی بنیاد پر درخواست گزار کو سیشن عدالت سرگودھا نے3 سال قید اور 15ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے جو کہ انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔


عدالت نے رضوان گل کی سزا معطل کرتے ہوئے 2,2لاکھ کے مچلکوں کے عوض انکی ضمانت منظور کر لی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی رائومظہر کو نااہل قرار دینے کیلیے دائر درخواست کی سماعت25اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاکومزیدبحث کیلیے طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مشتاق احمد وڑائچ نے بی اے کی جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔



سابق ایم پی اے کیخلاف ان کے حریف امیدوار نذر محمد فتیانہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس دانستہ طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کررہی۔ لاہور ہائیکورٹ نے زرعی آمدن پر ٹیکس نادہندہ ہونیوالے امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے قراردیا ہے کہ جب متعلقہ ادارہ ٹیکس وصول نہیں کررہا تو کسی شخص کو کیسے نادہندہ قراردیا جاسکتا ہے۔ بینچ نے مسلم لیگ (ق) کے سرفرازاحمد چیمہ ، لیہ سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ملک غلام حیدر تھنہ، لیہ 262سے محمد اطہر مقبول، ندیم سرور مڈھیانہ، ساجد یوسف ،ندیم گوہر کو گجرات سے ،سید غضنفر علی اورنوازش علی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی جبکہ مزید درخواستوں پر کارروائی آج تک ملتوی کردی۔
Load Next Story