مشرف کو کیا دفاع کا بھی حق نہیں قصوری آبدیدہ ہوگئے
سابق صدر نے عوام کی ڈوبتی نائو کو کنارے پر لگایا، پاکستانی قوم ہی ان کا فیصلہ کرسکتی ہے.
جان بوجھ کر پریشان کیا جارہا ہے، کیا وہ اپنی ماں سے بھی نہیں مل سکتے، میڈیا سے گفتگو. فوٹو: فائل
سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران فرط جذبات سے ابدیدہ ہوگئے اور کہا کہ کیا مشرف کو اتنا حق بھی نہیں کہ وہ اپنا دفاع عدالتوں میں کر سکیں، ہر طرف سے انھیں گھیرا جارہاہے۔
مشرف کو عوام کی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا، پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کا حق صرف عوام کو ہے کیونکہ مشرف نے قوم کی ڈوبتی نائو کو کنارے پر لگایا۔ قصوری نے کہا کہ پرویز مشرف کو جان بوجھ کر پریشان کیا جارہا ہے۔
وہ ابھی تک اپنے حلقے میں نہیں جا سکے بلکہ عدالتوں کے چکر لگانے میں مصروف ہیں۔ پرویز مشرف کیا اپنی ماں سے ملنے بھی نہیں جاسکتا۔انھوں نے کہا کہ انٹر پول نے مشرف کی گرفتاری کے وارنٹ حقارت سے پھینک دیے تھے، جس کو تکلیف ہے وہ آئینی اور قانونی طور پر ثابت کرے۔