وفاقی بجٹچیئرمین ایف بی آرکی مدت ملازمت میں3ماہ توسیع کاامکان

اگروزیراعظم نے انکارکیا توکسی دوسرے افسرکو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا جائیگا۔

اگروزیراعظم نے انکارکیا توکسی دوسرے افسرکو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی طرف سے وفاقی بجٹ کے پیش نظرچیئرمین ایف بی آراوردونوں ڈپٹی چیئرمینزکی مدت ملازمت میں 3 ماہ کی توسیع کاامکان ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کی صورت میں ہوگا۔


اگروزیراعظم نے انکارکیا توکسی دوسرے افسرکو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر انصر جاوید،ڈپٹی چیئرمین کسٹمزشاہد رحیم شیخ اور ڈپٹی چیئرمین ان لینڈ ریونیوعبدالصمدکی مدت ملازمت میں3 ماہ کی توسیع کیلیے سمری وزارت خزانہ کے ذریعے وزیراعظم کوبھجوائی جائیگی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر اوردونوں ڈپٹی چیئرمین مئی میں ریٹائرہورہے ہیں۔
Load Next Story