ڈاکٹر عطا الرحمٰن چینی اکیڈمی آف سائنسز میں بطور تعلیمی ماہر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان ہے جن کو چین کی طرف سے یہ سب سے بڑا اعزاز ملا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان ہے جن کو چین کی طرف سے یہ سب سے بڑا اعزاز ملا ہے۔ فوٹو : وسیم نذیر

چین نے پاکستان کے سابق وفاقی وزیروچیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چائنز اکیڈمی آف سائنسز میں تعلیمی ماہر ،استاد اور دانشور کے طور پر تعینات کیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن کو چائنز اکیڈمی آف سائنسز میں تعلیمی ماہر تعینات کرنے کا فیصلہ چینی صدر کی زیرصدارت منعقدہ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے 19ویں اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے 14 ویں اجلاس میں کیا گیا ۔اسی تقریب میں نوبل انعام یافتہ سائنسدان اور رائل سوسائٹی آف لند ن کے سابق صدر سر پاول نرس کی تعیناتی بھی کی گئی۔


پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان ہے جن کو چین کی طرف سے یہ سب سے بڑا اعزاز ملا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کیمرج یونیورسٹی سے 1968میں نامیاتی کیمیاء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ نامیاتی کیمیاء میں ان کی ایک ہزار سے زیادہ تحریریں جن میں700 سے زیادہ ریسرچ پیپر زبھی شامل ہیں بین الاقوامی طور پر شائع ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن مسلم دنیا کے پہلے سائنسدان ہیں جن کو یونیسکو کاسائنس کا سب سے بڑا ایوارڈ ملا ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن پاکستان میں وفاقی وزیر تعلیم ،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، چیئر مین ہائیر ایجو کیشن کمیشن رہ چکے ہیں پاکستان میں وہ واحد سائنسدان ہیں جن کو چار سول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جس میں تمغہ امتیاز ،ستارہ امتیاز، ہلال امتیازاور نشان امتیاز شامل ہیں۔
Load Next Story