دبئی جانیوالے میاں بیوی کے سامان سے کرسٹل منشیات برآمد
ایک کلو 940گرام کرسٹل منشیات بچوں کے دودھ کے 2ڈبوں میں چھپائی گئی تھی
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی میں گرفتار میاں بیوی اور ان سے برآمد منشیات میز پر پڑی ہے
KARACHI:
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح ٹرمینل پر کارروائی کرکے دبئی جانے والے جوڑے سے ایک کلو 940گرام کرسٹل ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق غیرملکی پروازسے دبئی جانے والے مسافر خیر البشر اوران کی اہلیہ عظمیٰ بی بی کے سامان کی تلاشی لی گئی تو بیگ کے اندرموجود بچوںکے 2 دودھ کے ڈبوں سے کرسٹل منشیات برآمد کی گئی۔
دودھ کے ڈبوں میں میں مہنگی ترین کرسٹل منشیات موجود تھی،ترجمان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے مطابق دونوں ملزمان میاںبیوی کے ہمراہ ایک سالہ بیٹی ملائیکہ بھی موجود تھی جو پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہونے والے تھے مذکورہ کیس کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ،واضح رہے کہ کرسٹل دنیا کی مہنگی ترین منشیات ہے ۔