صوبائی محکمہ تعلیم او پی ایس پر کام کرنیوالے 180افسران عہدوں سے فارغ

فارغ ہونے والوں میں کراچی کے 18اے ڈی اووزاور ایک ڈی اوبھی شامل، مجموعی طورپر337افسران کوہٹایاجائے گا.

فارغ ہونے والوں میں کراچی کے 18اے ڈی اووزاور ایک ڈی اوبھی شامل، مجموعی طورپر337افسران کوہٹایاجائے گا. فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ تعلیم نے عدالتی احکامات پر''ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ''میں اوپی ایس پرکام کرنے والے 180افسران اورملازمین کوعہدوں سے ہٹا دیا ہے اور انھیں محکمے میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔

جس کانوٹیفکیشن بدھ کوجاری کردیاگیا، مجموعی طورپرمحکمہ میں اوپی ایس پرکام کرنے والے337افسران کو عہدوں سے ہٹایاجائے گا، صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں سرکاری اسکولوں کی کنٹرولنگ اتھارٹی ڈائریکٹوریٹ اسکولزکے ماتحت 18اے ڈی اووزای(اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسرزایجوکیشن) بھی عہدوں سے فارغ کردیے گئے ہیں۔


جن میں 8میل اے ڈی اووز اور10فیمیل اے ڈی اووزہیں، ایک ڈی اوای(سیکنڈری اورہائرسیکنڈری میل)،3اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاور3ڈپٹی ڈی اووزکوبھی عہدوں سے ہٹایاگیاہے، مزیدبراںڈائریکٹراسکولز حیدرآباد شمس الدین دل، ریجنل ڈائریکٹراسکولز برکات حیدری اورریجنل ڈائریکٹرکالجز لاڑکانہ اورسکھرکوبھی اوپی ایس کی بنیادپرعہدوں سے فارغ کیاگیاہے تاہم حیرت انگیزطور پرکراچی میں ریجنل ڈائریکٹرکالجز کی اسامی پرتعینات اوپی ایس افسرممتازاجن کوفارغ نہیں کیاگیاہے وہ گریڈ19 کے جونیئرترین افسرہیں۔



جبکہ یہ اسامی گریڈ20کی ہے، واضح رہے کہ کراچی میں فارغ کیے گئے اے ڈی اووزکی اسامی پرتعینات افسران گریڈ 17کے تھے جبکہ ای ڈی اووز کی اسامی گریڈ 18کی ہے فارغ کیے گئے افسران میں قاسم منگریو،وحیدالحق،سراج تنیو،سعید احمد جاوید خواجہ،اکرام الدین،حمیرانورالعین،شائستہ منصف،مسرت جبیں،آمنہ سومرو،گل صنوبرانڑسمیت دیگرشامل ہیں،علاوہ ازیں ''ایکسپریس''کوصوبائی محکمہ تعلیم کے ایک افسرنے بتایاکہ ریجنل ڈائریکٹرکالجز کراچی کے عہدے پراضافی چارج رکھنے والے افسرممتازاجن کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد انھیں بھی ہٹانے کااصولی فیصلہ کیاگیاہے اورمستقل ریجنل ڈائریکٹرکے حوالے سے سمری حکومت سندھ کوبھجوائی جارہی۔
Load Next Story